عالمی منڈی میں تیل4فیصد مہنگا سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

 عالمی منڈی میں تیل4فیصد مہنگا  سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

لندن (اے ایف پی)عالمی منڈی میں تیل4فیصد مہنگا ہو گیا جبکہ سٹاک مارکیٹس بھی شدید مندی کا شکار ہو گئیں۔

سرمایہ کار مشرق وسطٰی جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مذاکرات میں تعطل کے بعد غیر یقینی صورتحال سے پریشان ہیں۔برینٹ نارتھ سی کروڈ4فیصد بڑھ کر 108ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ3اعشاریہ 8فیصد اضافے سے 102ڈالر فی بیرل فروخت ہوا، ماہرین کے مطابق توانائی کی بڑھتی قیمتیں مہنگائی میں اضافہ کر رہی ہیں جس کے اثرات عالمی معیشت پر پڑ رہے ہیں۔ برطانیہ اور امریکا میں ٹیکنالوجی شیئرز میں کمی نے منڈیوں کو مزید دباؤ میں ڈال دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں