36ملکوں نے یوکرین کیلئے خصوصی ٹربیونل کے قیام کی منظوری دے دی

36ملکوں نے یوکرین کیلئے خصوصی  ٹربیونل کے قیام کی منظوری دے دی

سٹراسبرگ(اے ایف پی)34کونسل آف یورپ کے رکن ممالک، آسٹریلیا، کوسٹا ریکا اور یورپی یونین بطور ادارہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کیلئے ایک مجوزہ خصوصی ٹربیونل میں شامل ہوں گے۔۔۔

 جس کا مقصد روس کے خلاف اس کے یوکرین پر حملے کے حوالے سے مقدمات چلانا ہے ۔کونسل آف یورپ کے سیکرٹری جنرل الین بیرسے نے کہا کہ روس کو اس کی جارحیت پر جوابدہ ٹھہرانے کا وقت تیزی سے قریب آ رہا ہے ۔ یہ ادارہ یورپ بھر میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے تحفظ کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے ۔روس کو 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد کونسل آف یورپ سے خارج کر دیا گیا تھا، یہ ادارہ یورپی یونین سے الگ ایک تنظیم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں