امریکا نے تائیوان کو 14 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت روک دی

امریکا نے تائیوان کو 14 ارب ڈالر  کے ہتھیاروں کی فروخت روک دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکرٹری ہونگ کاؤ نے کہا ہے کہ امریکا تائیوان کو 14 ارب ڈالر (تقریباً چار کھرب پاکستانی روپے )کے ہتھیاروں کی فروخت کو عارضی طور پر روک رہا ہے تاکہ۔۔۔

 ایران کے ساتھ جنگ کیلئے اپنے پاس کافی ہتھیار موجود رکھ سکے ،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سینیٹ کی ایک سماعت کے دوران کیا ۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد اس معاہدے کے حوالے سے غیر واضح موقف اختیار کیا تھا۔تائیوان کے صدارتی دفتر کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں امریکا کی جانب سے اس اسلحہ معاہدے میں کسی قسم کی تبدیلی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں