آسٹریلیا کیخلاف سیریز: رضوان ڈراپ، بابر، نسیم، شاداب کی واپسی

آسٹریلیا کیخلاف سیریز: رضوان ڈراپ، بابر، نسیم، شاداب کی واپسی

آسٹریلیا کیخلاف سیریز رضوان ڈراپ بابر نسیم شاداب کی واپسی فخر اور صائم انجری، عثمان خان بیماری کے باعث 16رکنی سکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے ،احمد دانیال، عرفات منہاس، روحیل نذیر کی شمولیت

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔محمدرضوان کوڈراپ کردیا جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری اور عثمان خان بیماری کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے ، احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر سکواڈ میں شامل کر لیے گئے ہیں، بابر اعظم، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو سکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ عثمان خان بیماری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے زیر غور نہیں آئے ، جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث بدستور ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری رکھیں گے ۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ، روحیل نذیر، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں