بچیانہ :دوہرے قتل کی واردات سوتیلے بہن بھائی کی لاشیں برآمد

بچیانہ :دوہرے قتل کی واردات سوتیلے بہن بھائی کی لاشیں برآمد

بچیانہ، جڑانوالہ (نمائندگان دنیا)چک نمبر 566 گ ب کے کھیتوں میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

سوتیلے بھائی اور بہن کی لاشیں برآمد ہونے پر علاقے میں سنسنی کی کیفیت پیدا ہو گئی۔پولیس کے مطابق مقتول سوتیلا بھائی واصف عرف ملنگی 18 سال کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی جبکہ اسکی سوتیلی بہن فاطمہ 13 سال کی لاش قریبی زمین سے ملی۔مقتول واصف  کے والد کی مدعیت میں مقتولین کی حقیقی والدہ ، سوتیلے والد سمیت دیگرافراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں