چوری و ڈکیتی کی10 وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

چوری و ڈکیتی کی10 وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

ڈاکوؤں نے کاشف سے 3لاکھ ،قیصر سے 2لاکھ 65ہزار نقدی لوٹ لی جوہرٹاؤن سمیت مختلف علاقوں سے 3 گاڑیاں اور3موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی10 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے باٹاپور میں کاشف سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں قیصر سے 2لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،لوئرمال میں مقدس سے 2لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں نوید سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں عقیل سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون چھینا۔ دوسری طرف نامعلوم افراد نے کوٹ لکھپت، جوہرٹاؤن اور شادباغ سے 3 گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی، گلشن راوی اور مزنگ سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں