محسن نقوی کو تاحال آئی پی ایل کا دعوت نامہ موصول نہ ہوا
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھارتی حکومت سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فائنل دیکھنے کا دعوت نامہ تاحال موصول نہیں ہوا۔
بھارتی حکومت کی جانب سے باقاعدہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھارت دعوت دیے جانے کے بعد ہی اس حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے ۔دوسری جانب آئی سی سی بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو احمدآباد میں شیڈول ہے ۔ جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی چیئرمین محسن نقوی کو کرنی ہے ۔ البتہ چیئرمین پی سی بی کی شرکت کے حوالے سے صورتحال ابھی غیر واضح ہے ۔