اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ۔ اعلامیے کے مطابق۔۔
26 مئی سے 28 مئی 2026ء یعنی منگل تا جمعرات تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث اسٹیٹ بینک بند رہے گا،اس دوران تمام مرکزی بینکاری امور معطل رہیں گے ۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس دوران کمرشل بینک بھی عمومی طور پر تعطیلات پر عمل کریں گے تاہم محدود نوعیت کی ڈیجیٹل اور آن لائن بینکنگ سروسز بدستور دستیاب رہیں گی۔