سعودی عرب میں عباسی دور کے قدیم زیورات دریافت
ریاض (نیٹ نیوز)سعودی ہیریٹیج کمیشن نے مملکت کے علاقے القصیم سے عباسی دور کے تقریباً 100 سونے کے زیورات دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔
دریافت ہونے والے قدیم زیورات میں سجاوٹ کا ایک مکمل سیٹ ہے جسے ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ پھولوں کی طرح نظر آئے جب کہ زیورات میں سونے کے اندر نگینے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ان زیوارت میں ایک بڑے سائز کا گول ٹکڑا بھی ہے جس کے درمیان میں ایک خاص ترتیب کے ساتھ رنگ برنگے نگینے لگے ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ زیورات میں کئی رنگوں پر مشتمل تسبیحات بھی شامل ہیں جن میں سونے کے نازک لیکن بڑے سائز کے اسپیسر بھی موجود ہیں۔یہ زیورات کمیشن کی طرف سے آثارِ قدیمہ کے چوتھے سروے اور کھدائی کے منصوبے کے دوران الدرعیہ سے دریافت ہوئے ہیں۔