پاپازاری معاملہ، ماہرہ خان بھی سلمان خان کے حق میں بول پڑیں
کراچی (شوبز ڈیسک ) پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان بھی بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے حق میں بول پڑیں، ہسپتال میں پیچھا کرنے پر پاپارازیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ماہرہ خان نے بالی ووڈ اداکار کی اس ویڈیو پر ردِعمل دیا ہے جس میں وہ ہسپتال کے باہر پاپارازی فوٹوگرافروں پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دیے ۔ماہرہ خان نے اس ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے مختصر مگر دلچسپ انداز میں لکھا ہے کہ یار سلو۔