چاندی 8034، سونا 475362 روپے تولہ پر مستحکم

چاندی 8034، سونا 475362 روپے تولہ پر مستحکم

ڈالر کا انٹربینک ریٹ3پیسے کی کمی سے 278.52پر بند ہوا،رپورٹ

کراچی (بزنس رپورٹر) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادھر انٹربینک میں ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4530ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے پر مستحکم رہا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 546روپے پربرقراررہا۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی قیمت فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کے اضافے سے 475,362 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 8034روپے پر مستحکم رہی ۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے کی کمی سے 278.52 پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 278.55 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں