ای ایف یو لائف اورڈسکاؤنٹ ورلڈکی اسٹریٹجک شراکت

 ای ایف یو لائف اورڈسکاؤنٹ ورلڈکی اسٹریٹجک شراکت

کراچی(بزنس ڈیسک) لائف اور ہیلتھ انشورنس، فیملی تکافل کی خدمات اور ریٹائرمنٹ سے متعلق سلوشنزفراہم کرنے والے پاکستان کے نجی شعبے کے معروف ادارے ای ایف یو لائف انشورنس لمیٹڈ اور۔۔

 پاکستان میں معروف الائنس ایگریگیٹر ،ڈسکاؤنٹ ورلڈ نے ایک کاروباری معاہدے پرباضابطہ دستخط کیے ہیں ، یہ شراکت PRIMUS لائلٹی پروگرام کی ترقی اور بہتری میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ تقریب ِ دستخط میں دونوں اداروں کی سینئر قیادت نے شرکت کی اور ای ایف یو لائف کے صارفین کو بہترین اور غیر معمولی خدمات فراہم کرنے کے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ای ایف یو لائف انشورنس لمیٹڈ کی جانب سے ہیڈ آف مارکیٹنگ امن حسین اورلیڈ اسٹریٹجک الائنسز اینڈ ڈیجیٹل ایکسپیرینس فیضان شجاع اورڈسکاؤنٹ ورلڈ کے ڈائریکٹر بزنس معیز علی خان اور ہیڈ آف برانڈ اینڈ پارٹنرشپس دانیا فرید موجود تھے ۔یہ اسٹریٹجک تعاون PRIMUS لائلٹی پروگرام کی مزید بہترخدمات کے لیے ایک اہم قدم ہے ، جو ای ایف یو لائف کے اپنے صارفین کو بہترین خدمات اور اعلیٰ معیار فراہم کرنے کے عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے ۔اس شراکت کے ذریعے ای ایف یو لائف PRIMUS کا دائرہ کارمزید وسیع ہوگا اور صنعت کی گہری سمجھ بوجھ پر مبنی زیادہ مؤثر اور بہتر لائلٹی پروگرام پیش کرے گااور ای ایف یو لائف PRIMUS کے صارفین کوخاص طور پر منتخب کیے گئے پاکستان کے بہترین برانڈز تک رسائی ملے گی تاکہ ان کی روزمرہ زندگی کوفوڈ ،لائف اسٹائل ، تفریح اور صحت کے شعبوں میں زیادہ آسان، خوشگوار اور بہتر بنایا جا سکے ۔ اس اقدام کو آگے بڑھانے میں مسلسل تعاون اور باہمی اشتراک کے جذبے پرای ایف یو لائف نے ڈسکاؤنٹ ورلڈ کی ٹیم کا دلی شکریہ ادا کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ شراکت پاکستان بھر کے صارفین کے لیے نئے اور قیمتی مواقع پیدا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں