مرکنٹائل ایکسچینج میں 30ارب روپے کے سودے

 مرکنٹائل ایکسچینج میں 30ارب روپے کے سودے

کاروباری حجم 70,577لاٹس رہا ،زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج( پی ایم ای ایکس )میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 70,577 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 30.977 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (10.770 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد سی او ٹی ایس (6.828 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (6.099 ارب روپے )، ڈی جے (1.143 ارب روپے )، سلور (1.006 ارب روپے )، کروڈ آئل (897.430 ملین روپے )، سویابین (886.705 ملین روپے )، پلاٹینم (702.967 ملین روپے )، برینٹ (674.951 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (623.686 ملین روپے )، گندم (579.676 ملین روپے )، کاٹن (234.192 ملین روپے )، کاپر (198.276 ملین روپے )، نیچرل گیس (107.077 ملین روپے )، ایلومینم (95.469 ملین روپے )، پیلاڈیم (75.754 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (34.107 ملین روپے )اور کارن (19.374 ملین روپے )شامل رہے ۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 268 لاٹس کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 1.720 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں