مامیا شاہ جعفر کا ساتھی اداکار پر ہراسانی کا الزام
کراچی (شوبزڈیسک )پاکستانی اداکارہ مامیا شاہ جعفر نے مبینہ ہراسانی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں مامیا شاہ جعفر نے ساتھی اداکار پر نامناسب رویے اور غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی پاکستان میں بدترین اداکاری کا تجربہ تھا۔ مذکورہ اداکار نے انہیں شوٹنگ کے دوران مسلسل غیر آرام دہ محسوس کروایا اور بار بار غیر ضروری جسمانی قربت کی کوشش کی۔ ان الزامات کے علاوہ مامیا شجاعفر نے اپنی ذہنی صحت سے متعلق مسائل پر بھی کھل کر بات کی۔