ایکس نے پوسٹنگ سے متعلق نئی پابندیاں متعارف کرا دیں
لاہور(نیٹ نیوز)سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) نے اپنے نان پریمیم صارفین کے لیے نئی حدود متعارف کرا دیں۔
نئی پابندیوں کے مطابق نان پریمیم صارفین روزانہ اب صرف 50 پوسٹ کر سکیں گے ، اس سے پہلے انہیں 2400 پوسٹ کرنے کی اجازت تھی۔ اس کے علاوہ صارفین روزانہ 200 رپلائی، 500 ڈائریکٹ میسج اور 400 اکاؤنٹس کو فالو کر سکیں گے جبکہ ایک گھنٹے میں چار بار ہی اپنا ای میل بدل سکیں گے ۔یہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 80 فی صد صارفین پلیٹ فارم پر صرف مواد دیکھتے ہیں اور خود زیادہ پوسٹنگ نہیں کرتے ، اس لیے عام صارفین پر ان پابندیوں کے اثرات محدود رہنے کا امکان ہے ۔اگر کوئی غیر تصدیق شدہ صارف مقررہ حد سے زیادہ پوسٹس یا رپلائیز کرنے کی کوشش کرے گا تو سسٹم اسے الرٹ جاری کرے گا۔