ذیابیطس کے خطرے میں31فیصد تک کمی لانیوالی3 عادات
لاہور(نیٹ نیوز)ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزمرہ زندگی میں 3 اہم تبدیلیاں لا کر ذیابیطس کے خطرے کو 31 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔یہ تحقیق 6 سال تک جاری رہی جس میں 4700 افراد کو شامل کیا گیا۔
تحقیق کے مطابق وہ افراد جنہوں نے متوازن غذا، کیلوریز میں کمی اور جسمانی سرگرمی کو اپنایا، ان میں ذیابیطس کا خطرہ نمایاں حد تک کم دیکھا گیا۔تین اہم تبدیلیوں کے مطابق میڈیٹیرین ڈائیٹ (Mediterranean Diet) اپنائیںاور روزانہ کیلوریز میں معتدل کمی کریں، غذا کے ساتھ ورزش بھی ضروری ہے اور صرف خوراک نہیں بلکہ روزانہ چہل قدمی، ہلکی ورزش اور وزن کم کرنے کی باقاعدہ رہنمائی بھی ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ،ان عادات سے ذیابیطس کاخطرہ کم ہوگا۔