ترکیہ:اپوزیشن ریلی پر پولیس کاکریک ڈاؤن، آنسو گیس، واٹرکینن کا استعمال
ازمیر (اے ایف پی)ترکیہ کے شہر ازمیر میں معزول اپوزیشن رہنما اوزگور اوزل کی حمایت میں نکالی گئی ریلی پر پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کر دیا،مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے جبکہ متعدد افراد کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ ریلی کے شرکا نے حکومت مخالف نعرے لگائے ۔ اوزل نے صدر رجب طیب اردوان پر سیاسی انتقام کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ جمہوری ریاست کے بجائے ’’ون مین رجیم‘‘ بنتا جا رہا ہے ۔