مقبوضہ کشمیر:مزید2افراد کی جائیدادیں ضبط ،میرواعظ نظربند
سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں اسلام آباد اور ریاسی اضلاع میں مزید دو افراد کی جائیدادیں ضبط کرلی گئیں ۔
بھارتی پولیس نے ضلع اسلام آبادمیں بجبہاڑہ کے علاقے دوپتیار کے رہائشی عامر حسن میر کے رہائشی مکان کو ضبط کر لیا جس کی قیمت1 کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔ ضلع ریاسی میں تحصیلکٹرا کے علاقے کھیری پاروہ کے رہائشی جماد علی کے دو رہائشی مکانات کو ضبط کر لیا جن کی قیمت 45 لاکھ روپے ہے ۔دوسری جانب قابض حکام نے حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیرواعظ عمر فاروق کو ایک بارپھرسرینگر میں گھر میں نظربند کردیا۔