بیلجیم میں ٹرین سکول وین سے ٹکرا گئی، 4 افراد ہلاک
بگن ہاؤٹ (اے ایف پی)بیلجیم میں سکول کے بچوں کو لے جانے والی منی بس ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ۔
حادثہ شمالی بیلجیم کے علاقے بگن ہاؤٹ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق منی بس میں سات بچے ، ایک نگران اور ڈرائیور سوار تھے جبکہ ٹرین میں موجود تمام افراد محفوظ رہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھی اور تصادم انتہائی شدید تھا، جس کے باعث منی بس کئی میٹر دور جا گری۔