روس نے فضائی ایندھن کی برآمد پر پابندی عائد کر دی
ماسکو(اے ایف پی) روس نے یوکرین کی جانب سے توانائی تنصیبات پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد فضائی ایندھن (جیٹ فیول) کی برآمدات پر نومبر کے آخر تک عارضی پابندی عائد کر دی ہے ۔۔۔
روسی حکومت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ملکی مارکیٹ میں ایندھن کی فراہمی اور استحکام کو یقینی بنانا ہے ۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندی بین الحکومتی معاہدوں کے تحت ہونے والی ترسیلات پر لاگو نہیں ہوگی۔