فرانس نے اسرائیلی جارحانہ ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی لگا دی
پیرس(اے ایف پی) فرانس نے 2026 کی بین الاقوامی دفاعی و سکیورٹی نمائش "یوروسیٹری" میں اسرائیلی جارحانہ ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی لگا دی ۔۔۔
سی او جی ای ایس ایونٹس کے صدر شارل نے کہا ہے کہ صرف وہی اسرائیلی نمائش کنندگان شرکت کر سکیں گے جو بیلسٹک میزائلوں اور فضائی حملوں سے دفاع کے نظام پیش کریں گے ۔ یہ فرانسیسی حکومت اور دفاعی کونسل کا مشترکہ فیصلہ ہے ۔ کسی قسم کی ابہام کی گنجائش نہیں۔ادھر اسرائیلی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک شرمناک فیصلہ ہے جس سے سیاسی اور تجارتی مفادات کی بو آتی ہے ، یہ حالیہ برسوں میں فرانس کے طرزِ عمل کے ایک تشویشناک سلسلے کا حصہ ہے ۔واضح رہے فرانس فروری کے آخر سے لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر بارہا تنقید کرتا آ رہا ہے ۔"یوروسیٹری" دفاعی و سکیورٹی نمائش 15 سے 19 جون تک پیرس کے شمال میں واقع پیرس نورڈ ویل پانت نمائشی مرکز میں منعقد ہوگی۔