جنوبی کوریا :ایرو سپیس پلانٹ میں دھماکا، 5افراد ہلاک، 2زخمی
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کے شہر ڈیجون میں دفاعی کمپنی ہنوا ایرو سپیس کے ایک پلانٹ میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔۔۔
فائر حکام کے مطابق دھماکا فیکٹری کے اندر ہوا۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات اور نقصانات کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آ سکیں ، آگ پر بھی مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔واضح رہے ہنوا ایرو سپیس جنوبی کوریا کی اہم دفاعی صنعتوں میں شامل ہے جو ہتھیار اور جدید عسکری ٹیکنالوجی تیار کرتی ہے ۔