اسرائیل ایرانی حکومت ختم کرنے میں مدد کریگا:نیتن یاہو
یروشلم(اے ایف پی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی دہشت گرد حکومت کو ختم کرنے میں مدد کرے گا۔
انہوں نے یہ بات موساد کے نئے سربراہ میجر جنرل رومان گوفمان کی تقرری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نیتن یاہو کے مطابق یہ نظام دنیا سے ختم ہونے کے لیے ہے اور اسرائیل اس عمل کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرے گا تاکہ ایران ایٹمی ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے خطرہ نہ بن سکے ۔