27 لاکھ زندہ افراد کو’’مردہ ‘‘قرار دینے کاامریکی منصوبہ ،حکام کی تردید
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا میں ٹرمپ حکومت کی جانب سے 27 لاکھ زندہ افراد کو مردہ قرار دینے کی تجویز سامنے آگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیٹ کمیٹیوں میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا میں مہاجرین کو نکالنے کیلئے شہریوں کو مردہ ظاہر کرنے کا مبینہ منصوبہ سامنے آیا ہے ۔یہ منصوبہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے تحت تیار کیا گیا تھا جس کی قیادت ایلون مسک کر رہے تھے ۔دوسری جانب سوشل سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے یہ دعوے رد کردئیے ہیں جب کہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے معلومات کے تبادلے کو قومی سلامتی سے جوڑ دیا ہے۔