کاکروچ جنتا پارٹی کا نئی دہلی میں احتجاج،ہزاروں طلبا کی شرکت

کاکروچ جنتا پارٹی کا نئی دہلی میں  احتجاج،ہزاروں طلبا کی شرکت

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت میں امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے خلاف احتجاجی مہم چلانے والی ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘کے بانی ابھیجیت دیپکے نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ۔۔۔

 مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے آئندہ ہفتے نئی دہلی کے معروف احتجاجی مقام جنتر منتر پر بڑے مظاہرے کا بھی اعلان کیا ہے ۔امریکا میں زیر تعلیم ابھیجیت دیپکے گزشتہ روز دہلی پہنچے اور ایئرپورٹ سے سیدھا پارلیمنٹ سٹریٹ پولیس سٹیشن گئے ، جہاں  انہوں نے احتجاج کیلئے اجازت حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے ہزاروں طلبہ کے ہمراہ جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں