سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم ختم 80 ارب ڈالر کے معاہدے
سینٹ پیٹرزبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چار روز تک جاری رہنے والا سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
فورم کے دوران ایک ہزار سے زائد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 6 کھرب 30 ارب روبل یعنی 80 ارب امریکی ڈالر سے زائد رہی۔روسی صدر ولادی میرپوٹن نے فورم سے خطا ب کیا۔سعودی عرب فورم کا خصوصی مہمان ملک تھاجبکہ ازبکستان ، تنزانیہ اور چین بھی اس میں شریک ہوئے ۔فورم کے اختتام پر روسی حکام نے اسے کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی اقتصادی تبدیلیوں کے باوجود بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی مسلسل دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ نئے اقتصادی مراکز تیزی سے ابھر رہے ہیں اور عالمی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔