اٹلی میں پاکستانی جوڑے کو بیٹی پر تشدد اور زبردستی اسقاطِ حمل پر قید کی سزا

اٹلی میں پاکستانی جوڑے کو بیٹی پر تشدد  اور زبردستی اسقاطِ حمل پر قید کی سزا

روم (آئی این پی)اٹلی کے شہر ریگیو ایمیلیا میں مقیم ایک پاکستانی جوڑے کو اپنی 22 سالہ بیٹی کو زبردستی اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے اور پاکستان میں کزن سے زبردستی شادی کیلئے دباؤ ڈالنے کے جرم میں دو سال سے زائد قید کی سزا سنا دی گئی۔

اطالوی خبر رساں ادارے انسا کے مطابق عدالت نے 54 اور 51 سالہ والدین کو گھریلو تشدد، جبری شادی اور زبردستی اسقاطِ حمل کے الزامات میں دو سال اور 15 دن قید کی سزا سنائی ہے ۔ متاثرہ لڑکی کی شناخت سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں