جموں:شادی کے دوران کچا مکان منہدم ،20افراد زخمی

جموں:شادی کے دوران  کچا مکان منہدم ،20افراد زخمی

جموں (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں شادی کی تقریب کے دوران کچا مکان منہدم ہونے سے 20افراد زخمی ہوگئے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تحصیل مہور کے گاؤں ملائی کوٹ میں شادی کے دوران اسحاق  کا گھر گرگیا۔ تقریب میں ہمسائیوں اوررشتہ داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اطلاعات کے مطابق عمارت میں موجود لوگوں کے بوجھ کے باعث کچا مکان منہدم ہو گیا ۔ ملبے تلے کئی مہمان دب گئے ۔ امدادی کارکنوں نے بتایا کہ واقعے میں 20افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری کمیونٹی ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔ واقعے میں دو مویشی بھی ہلاک ہوگئے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں