شہید علی خامنہ ای کی تدفین 10محرم کے بعد کرنے کا اعلان

شہید علی خامنہ ای کی تدفین 10محرم کے بعد کرنے کا اعلان

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی یاد میں قائم ہیڈکوارٹر نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ان کی نمازجنازہ اور تدفین 10 محرم کے بعد کی جائے گی۔۔۔

ادارے کے مطابق اس فیصلے کی وجہ ‘ان دنوں ایران اور دنیا کے مختلف حصوں میں جاری مجالسِ عزا’ کو قرار دیا گیا ہے ۔ گزشتہ ہفتے تہران میونسپلٹی کے نائب ڈائریکٹر برائے ثقافتی و سماجی امور نے کہا تھا کہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ممکنہ طور پر ‘ذوالحجہ کے آخر یا محرم کے آغاز میں’ ادا کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں