حماس کے بانی رہنما حسن یوسف اسرائیلی قید سے رہا

حماس کے بانی رہنما  حسن یوسف اسرائیلی قید سے رہا

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی)حماس کے شریک بانی حسن یوسف کے بیٹے اویس یوسف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے ان کے والد کو مغربی کنارے میں دو سال سے زائد عرصے تک بغیر مقدمے کے حراست میں رکھنے کے بعد جمعرات کے روز رہا کر دیا ہے ۔

 71سالہ حسن یوسف کو جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے قریب سے رہا کیا گیا اور بعد ازاں علاج کیلئے راملہ کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا۔حسن یوسف نے 1980 کی دہائی میں شیخ احمد یاسین اور دیگر فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ مل کر حماس تنظیم کی بنیاد رکھی تھی ،انہیں اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی انتظامی حراست میں رکھا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں