نائجیریا :موٹرسائیکل سواروں کی کھیتوں میں فائرنگ ،17کسان ہلاک

نائجیریا :موٹرسائیکل سواروں کی کھیتوں  میں فائرنگ ،17کسان ہلاک

کانو (اے ایف پی)نائجیریا کی شمال مغربی ریاست زامفارا میں گزشتہ روز مسلح افراد نے کسانوں پر حملہ کر کے 17 کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کر دیا۔

حکام کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار حملہ آور کسانوں کے روپ میں گورن نامائے گاؤں کے دور دراز کھیتوںمیں داخل ہوئے اور فائرنگ کر دی۔مقامی انتظامی اہلکار نے بتایا کہ انہیں 17 افراد کی ہلاکت کی رپورٹ موصول ہوئی ، گاؤں کے رہائشیوں کے مطابق تمام لاشوں کو دفن کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی 5افراد میں سے 3کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں