امریکا نے 2ایرانی خواتین سمیت 20تارکین وطن کو وسطی افریقی جمہوریہ پہنچادیا
بینگوئی (اے ایف پی)امریکا نے افغانستان، ایران اور دیگر ممالک سے تقریباً 20 تارکین وطن جن میں دو ایرانی خواتین بھی شامل ہیں، کے ایک گروپ کو وسطی افریقی جمہوریہ ملک بدر کر دیا ہے جو کہ جنگ زدہ خطہ ہے۔
امریکی طیارہ تارکین وطن کو لے کر وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بینگوئی پہنچا جس میں ایران، افغانستان، ترکی اور جارجیا سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ وسطی افریقی جمہوریہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی مشکلات کا شکار ملک ہے اور اس نئی پیش رفت کو انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔