بھارت:رام مندر میں مبینہ مالی بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی پولیس نے شمالی ریاست اتر پردیش میں واقع رام مندر میں مبینہ مالی بدعنوانی اور عطیات میں خرد برد کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جو وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست سیاست کا ایک مرکزی علامتی منصوبہ سمجھا جاتا ہے ۔حکام کے مطابق مندر کے انتظامی ٹرسٹ کی سفارش پر ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم قائم کی گئی ہے جو عقیدت مندوں کی جانب سے دیے گئے چندے اور نقد عطیات میں مبینہ خورد برد کی جانچ کرے گی۔