بائٹ ڈانس نے اے آئی چیٹ بوٹ ڈوباؤ کیلئے سبسکرپشن سروس متعارف کرا دی
بیجنگ(اے ایف پی)چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس نے اپنے مقبول اے آئی چیٹ بوٹ ڈوباؤ کیلئے پیڈ سبسکرپشن سروس متعارف کرا دی ۔
کمپنی کے مطابق ڈوباؤ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 30 کروڑ سے تجاوز کر چکی ، اب پروفیشنل ورژن کے ذریعے صارفین کو اضافی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ صارفین فائل مینجمنٹ، ویب سائٹ ڈیویلپمنٹ اور پریزنٹیشنز بنانے جیسی جدید خصوصیات استعمال کر سکیں گے ، جبکہ مفت صارفین کو محدود فیچرز دستیاب ہوں گے ۔