نیو یارک:ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات میں زہران ممدانی کے حمایت یافتہ3امیدوار کامیاب

نیو یارک:ڈیموکریٹک پرائمری  انتخابات میں زہران ممدانی کے  حمایت یافتہ3امیدوار کامیاب

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی ریاست نیویارک میں ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات میں میئر زہران ممدانی کی حمایت یافتہ تین امیدواروں نے ایوانِ نمائندگان کی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔۔۔

 امریکی میڈیا کے مطابق یہ کامیابی ممدانی کے ابھرتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتی ہے جسے سیاسی حلقے کنگ میکر قرار دے رہے ہیں۔ نیو یارک کے 10ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ میں بریڈ لینڈر نے موجودہ رکن ڈینیئل گولڈمین کو شکست دی۔ بریڈ لینڈر نے امریکی فوجی امداد کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا جبکہ گولڈمین کو اسرائیل نواز گروپوں کی حمایت حاصل تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں