کرپٹو کاروبار :ٹرمپ کی 2025میں 1ارب ڈالر سے زائد آمدن

کرپٹو کاروبار :ٹرمپ کی 2025میں 1ارب ڈالر سے زائد آمدن

سالانہ آمدن2اعشاریہ 2 ارب ڈالر ، جو 2024 کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ کرپٹو سے 1 ارب ڈالر کمانا یقیناً مفادات کا ٹکراؤ ہے :سابق وکیل وائٹ ہاؤس میری آمدن میں اضافہ سٹاک مارکیٹ کی تیزی کا نتیجہ،ہر کوئی کما رہا :ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے سال 2025 کے دوران کرپٹو کرنسی سے وابستہ کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے ایک ارب ڈالر سے زائد آمدن حاصل  کی۔ امریکی آفس آف گورنمنٹ ایتھکس میں جمع کرائی گئی 927 صفحات پر مشتمل مالیاتی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ورلڈ لبرٹی فنانشل سے 50کروڑ ڈالر سے زائد جبکہ سیلیبریشن کوائنز سے 63کروڑ ڈالر رائلٹی کی مد میں حاصل کیے ۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی مجموعی سالانہ آمدن 2اعشاریہ 2 ارب ڈالر رہی، جو 2024 کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے ۔جارج بش کے دور میں وائٹ ہاؤس کے سابق وکیل رچرڈ پینٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ ٹرمپ کا کرپٹو سے ایک ارب ڈالر کمانا غیر معمولی ہے ۔یقیناً یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے ۔ادھر وائٹ ہاؤس نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے تمام کاروبار ایک ٹرسٹ کے ذریعے ان کے بیٹوں کے زیر انتظام ہیں اور صدر براہ راست مالی فیصلوں میں شامل نہیں ہوتے ۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی دولت میں اضافہ سٹاک مارکیٹ کی تیزی کا نتیجہ ہے ، ہر کوئی کما رہا ہے ۔ فوربز میگزین کی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست کے مطابق ٹرمپ کی مجموعی دولت کا تخمینہ چھ ارب ڈالر ہے جو 2024 میں 2اعشاریہ 3 ارب ڈالر تھا۔بلومبرگ کے ارب پتی انڈیکس کے مطابق صدر کی مجموعی دولت 7اعشاریہ ارب ڈالر ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں