چاند پر بیس قائم کرنیکا منصوبہ ناسا کا بغیر عملہ مشنزبھیجنے کا اعلان
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند کی سطح پر مستقبل میں بیس قائم کرنے کے منصوبے کے تحت بغیر عملے کے مشنز بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔
ادارے کے مطابق تقریباً 60 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تین امریکی کمپنیزکو مشنز دئیے گئے ہیں، جن کے ذریعے سائنسی آلات اور دیگر سامان چاند تک پہنچایا جائے گا۔ یہ منصوبہ چاند کے جنوبی قطب کے قریب بیس بنانے کے بڑے پروگرام کا حصہ ہے ، جہاں برف کی موجودگی کو مستقبل کی انسانی سرگرمیوں کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے ۔ ناسا حکام کے مطابق بعض تکنیکی چیلنجز کے باوجود منصوبے پر کام جاری ہے اور متبادل لانچ آپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔