امریکی بحرالکاہل کے علاقوں میں سپر طوفان \"باوی\"کی آمد سے قبل ہنگامی اقدامات،شہریوں کا انخلا
گوام(اے ایف پی)امریکی بحرالکاہل کے علاقوں گوام اور شمالی ماریانا میں سپر طوفان "باوی" کی آمد سے قبل ہنگامی اقدامات تیز کر دئیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں نے محفوظ مقامات کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان پیر سے 260 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں کے ساتھ ٹکرائے گا، جبکہ جھکڑوں کی رفتار 315 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے ۔ حکام نے شدید بارشوں، تباہ کن سیلاب، ساحلی علاقوں میں پانی چڑھنے اور 35 فٹ بلند سمندری لہروں کی وارننگ جاری کی ہے ، جبکہ خراب موسم کے باعث متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔