مشہد میں فائرنگ ، ایرانی سکیورٹی فورسز کے 2اہلکار ہلاک

مشہد میں فائرنگ ، ایرانی سکیورٹی  فورسز کے 2اہلکار ہلاک

تہران(اے ایف پی)ایران کے شہر مشہد میں نا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایرانی سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک جبکہ ایک شہری زخمی ہوگیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں اہلکار بسیج فورس سے تعلق رکھتے تھے اور امام رضاکے روضے کے قریب گشت پر مامور تھے ۔ حکام نے حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں