ویتنام :سپیڈ بوٹ الٹنے سے 15 بھارتی سیاح ہلاک
ہنوئی(اے ایف پی)ویتنام کے جنوبی جزیرے فو کوک کے قریب سیاحوں سے بھری سپیڈ بوٹ الٹنے سے 15بھارتی سیاح ہلاک ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کشتی میں 36 بھارتی سیاح سوار تھے ، کشتی مے روٹ نوائی جزیرے کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثہ ساحل سے تقریباً 400 میٹر دور پیش آیا، امدادی کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو پانی سے نکال لیا گیا۔