عراقی وزیراعظم ٹرمپ کی دعوت پر آج واشنگٹن روانہ ہوں گے
بغداد(اے ایف پی)عراق کے وزیراعظم علی الزیدی آج (پیر کو ) امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ واشنگٹن روانہ ہوں گے ،
جہاں وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی دورے میں امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے ۔ ترجمان عراقی حکومت کے مطابق مذاکرات میں تیل، توانائی، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر بات ہوگی۔ وزیراعظم الزیدی اپنے ایک ہفتے کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے ، جن میں یومیہ 5 لاکھ بیرل تیل کے بدلے عراق کی بجلی کی فراہمی بڑھانے سے متعلق ایک مجوزہ معاہدہ بھی شامل ہے ۔عراق کو جنگ کے باعث تیل کی برآمدات متاثر ہونے سے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔