برطانیہ :سابق وزیر این وڈیکمب قتل کیس میں 28سالہ مشتبہ شخص گرفتار

برطانیہ :سابق وزیر این  وڈیکمب قتل کیس میں  28سالہ مشتبہ شخص گرفتار

لندن(اے ایف پی)برطانوی پولیس نے سابق کنزرویٹو وزیر اور دائیں بازو کی معروف سیاستدان این وڈیکمب کے قتل کے شبے میں 28 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

سالہ وڈیکمب جمعرات کو جنوب مغربی انگلینڈ کے علاقے ڈیون میں واقع اپنے گھر سے شدید زخمی  حالت میں مردہ پائی گئی تھیں. 78  پولیس کے مطابق گرفتار شخص جنوبی یارکشائر سے حراست میں لیا گیا۔ وڈیکمب 1987 سے 2010 تک برطانوی پارلیمنٹ کی رکن رہیں اور بریگزٹ کی بھرپور حامی تھیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں