کشیدگی کے دوران ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں: روس
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے کہا ہے کہ عدم استحکام کے ایک نئے دور کے باعث عالمی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور وہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہے ۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان رابطوں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔روس متعدد مواقع پر ایران اور امریکا دونوں سے کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کرنے کی اپیل کر چکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments