لائیو ٹی وی انٹرویو کے دوران کتے کی شرارت؛ آسٹریلوی سیاست دان آپے سے باہر

لائیو ٹی وی انٹرویو کے دوران  کتے کی شرارت؛ آسٹریلوی  سیاست دان آپے سے باہر

سڈنی(اے ایف پی )آسٹریلیا کے سابق نائب وزیراعظم اور دائیں بازو کی پارٹی ون نیشن کے سینئر رہنما برنبی جوئس اس وقت ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بن گئے۔۔۔

 جب ایک لائیو ٹی وی انٹرویو کے دوران ان کے اپنے کتے نے دخل اندازی کی، جس پر سیاست دان نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ایک لائیو پروگرام میں نامور صحافی سارہ فرگوسن برنبی جوئس سے سیاسی تنازعات پر سخت سوالات کر رہی تھیں۔ انٹرویو کے دوران ہی جوئس کے پالتو کتے نے شور مچانا شروع کر دیا۔جوئس نے انٹرویو کے بیچ میں ہی چلاتے ہوئے کتے کو ہدایت کی:"بیٹھ جاؤ!"(Sit down!)اور بعد میں صحافی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کتا بے قابو ہو کر بھونک رہا ہے ۔جب صحافی سارہ فرگوسن نے معاملے کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا:"کتے کی فکر چھوڑیں اور میرے سوال کا جواب دیں"، تو برنبی جوئس مزید برہم ہو گئے اور بولے :"بدتمیزی نہ کریں۔ ورنہ یہ انٹرویو یہیں پر ختم ہو جائے گا جب ایک لائیو ٹی وی انٹرویو کے دوران ان کے اپنے کتے نے دخل اندازی کی، جس پر سیاست دان نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ایک لائیو پروگرام میں نامور صحافی سارہ فرگوسن برنبی جوئس سے سیاسی تنازعات پر سخت سوالات کر رہی تھیں۔ انٹرویو کے دوران ہی جوئس کے پالتو کتے نے شور مچانا شروع کر دیا۔جوئس نے انٹرویو کے بیچ میں ہی چلاتے ہوئے کتے کو ہدایت کی:"بیٹھ جاؤ!"(Sit down!)اور بعد میں صحافی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کتا بے قابو ہو کر بھونک رہا ہے ۔جب صحافی سارہ فرگوسن نے معاملے کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا:"کتے کی فکر چھوڑیں اور میرے سوال کا جواب دیں"، تو برنبی جوئس مزید برہم ہو گئے اور بولے :"بدتمیزی نہ کریں۔ ورنہ یہ انٹرویو یہیں پر ختم ہو جائے گا۔" 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...