بھارت:پن بجلی منصوبے کی سرنگ منہدم، 9 افراد ہلاک

بھارت:پن بجلی منصوبے کی  سرنگ منہدم، 9 افراد ہلاک

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت کی شمال مشرقی ریاست سکم میں زیر تعمیر پن بجلی منصوبے کی سرنگ منہدم ہونے سے کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ 15 افراد تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔۔۔

 حکام کے مطابق حادثہ دریائے تیستا پر قائم منصوبے کی سرنگ میں پیش آیا، جہاں تقریباً 25 سے 27 مزدور دب گئے تھے ۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے 9 لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرنگ میں گیس کے اخراج کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...