قطر کا ایرانی حملوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے ہرجانے کا مطالبہ
دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کی حکومت نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خطوط میں اپنی سرزمین پر ہونے والے حملوں کی مکمل قانونی ذمہ داری ایران پر عائد کرتے ہوئے۔۔۔
تمام نقصانات کے ازالے کے لیے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ان خطوط میں کہا گیا ہے کہ ایران نے 7 جولائی کو آبنائے ہرمز کے قریب ایک قطری آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا اور اس کے بعد 12 اور 17 جولائی کو اس ملک کے خلاف میزائل حملے کیے ۔قطری حکام کے مطابق 12 جولائی کے حملے کے دوران میزائلوں کو روکنے کی کارروائی سے پیدا ہونے والے دھاتی ٹکڑوں کے رہائشی علاقوں میں گرنے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔ دریں اثنا قطر نے یمن کے حوثی گروپ کے عسکری ترجمان کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں سعودی عرب پر یمنی عوام کا محاصرہ کرنے اور بحری جہاز رانی پر پابندی عائد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔قطری وزارت خارجہ نے ریاض کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور مملکت کی خودمختاری اور سکیورٹی کے تحفظ کیلئے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کا عزم ظاہر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments