ایران جانے کی کوشش کرنیوالے 5افغان تارکین گرمی اور پانی کی قلت سے ہلاک،14لاپتا
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے جنوبی صوبے نمروز میں ایران جانے کی کوشش کرنے والے پانچ افغان شہری صحرائی علاقے میں مردہ پائے گئے۔۔
، جبکہ 14 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق یہ افراد ہلمند اور نمروز کے راستوں سے غیر قانونی طور پر ایران داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ، تاہم شدید گرمی اور پانی کی قلت کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ خطرناک اور غیر قانونی سفری راستوں کی انسانی قیمت کی ایک دردناک یاد دہانی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق بیروزگاری، غربت، ویزا پابندیاں اور معاشی مشکلات افغان شہریوں کو خطرناک راستے اختیار کرنے پر مجبور کر رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی کئی افغان شہری صحرائی راستوں میں گرمی، پانی کی کمی اور سمگلروں کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments