مقبوضہ کشمیر :پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعدمتعدد نوجوان گرفتار، 2افراد کے گھر منہدم

مقبوضہ کشمیر :پولیس اہلکار کی  ہلاکت کے بعدمتعدد نوجوان  گرفتار، 2افراد کے گھر منہدم

اننت ناگ (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بدھ کو نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کے قتل کے بعد کشمیر پولیس نے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر کارروائیاں شروع کی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو حراست میں لیا ہے ۔ حملے کے بعد پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ نے اننت ناگ کے قصبے بجھ بہاڑہ میں دو روپوش عسکریت پسندوں عادل ٹھاکر اور ہارون رشید گنائی کے گھروں کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے منہدم کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...