چینی کمپنی نے جاپان میں پہلی الیکٹرک کار متعارف کروا دی
ٹوکیو (اے ایف پی)چین کی معروف الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی 'بی وائی ڈی'نے منگل کے روز جاپان میں اپنی پہلی الیکٹرک "کی" (Kei) کار متعارف کروا دی ۔ اس گاڑی کی تشہیر کے لیے جاپان کے ایک معروف اداکار کو کمپین کا حصہ بنایا گیا ہے۔۔
تاکہ مقامی گاڑی ساز کمپنیوں کا مقابلہ کیا جا سکے ۔جاپان کی تنگ سڑکوں کے لیے انتہائی موزوں یہ سپر کومپیکٹ گاڑیاں 1.4 میٹر تک چوڑی اور 3.4 میٹر لمبی ہوتی ہیں، اور جاپان میں فروخت ہونے والی تمام نئی گاڑیوں کا تقریباً 40 فیصد حصہ انہی پر مشتمل ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments