افغانستان:محکمہ اطلاعات بدخشاں کے سربراہ مسلح حملے میں ہلاک

افغانستان:محکمہ اطلاعات بدخشاں  کے سربراہ مسلح حملے میں ہلاک

بہارک (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح اللہ امیری مسلح حملے میں ہلاک ہو گئے ۔۔

 مقامی حکام کے مطابق امیری ضلع بہارک میں دفتر جاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ کا نشانہ بنے ۔ واقعے میں ان کا ایک محافظ بھی معمولی زخمی ہوا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا اور دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی،کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق بدخشان میں طالبان مخالف گروہوں کی سرگرمیاں جاری ہیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...